پاکستان نے ایکسٹرنل فنانس گیپ پر آئی ایم ایف کو نئی تجاویز دیدیں



پاکستان کی جانب سے ایکسٹرنل فنانس گیپ پر بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو نئی تجاویز دی گئی ہیں۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق نگراں حکومت کو رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑے اضافے کی امیدیں ہیں اور ایکسٹرنل فنانس گیپ کو براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے پورا کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ہے۔